۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی

حوزہ/ آیت اللہ مکارم شیرازی نے تاکید کی کہ جدید مسائل کے ہمارے پاس جدید جواب بھی ہونے چاہئیں۔

نیوز ایجنسی "حوزہ" کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے ویکی شیعہ "سائٹ" کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہر روز جدید مسائل پیش آتے ہیں لہذا آپ کے پاس بھی ان کے نت نئے جواب ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا: ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔ آئے روز نئی چیز ایجاد ہو رہی ہے۔ہمیں پہلے قدم آگے بڑھانا چاہئے اور اس ایجاد سے ہمیں دوسروں سے پہلے استفادہ کرنا چاہئے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: افسوسناک امر یہ ہے کہ بعض افراد ہر نئی ایجاد ہونے والی چیز کی مخالفت کرتے ہیں حتی کہ جب لاؤڈ اسپیکر آیا تھا تو بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ شیطانی آواز(شیطانی ہارن) ہے۔

انہوں نے ایجاد اور جدّت کی مخالفت کا سبب بدعت  کے معنی میں تحریف کو قرار  دیتے ہوئے کہا: اس کی مخالفت کرنے والوں کے ذہن میں بدعت کا ایک معنی تھا۔وہ اس معنی کو(غلط طور پر) ہر جدید اور نئی چیز پر منطبق کرتے رہے۔

انہوں نے کہا: بدعت کا معنی یہ ہے کہ نئے احکام لائے جائیں جبکہ یہ تازہ اور نئے آلات اور وسائل ہیں نہ کہ نئے احکام !!

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: تعصب سے ہٹ کر وسائل(آلات) اور احکام کے درمیان فرق کا قائل ہونا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .